نئے وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے

نئے وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے
کیپشن: نئے وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔

کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور اور حنیف عباسی کو ریلوے کا وزیر مقرر کر دیا گیا۔

شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا وزیر بنادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علی پرویز کو پیٹرولیم اور معین وٹو کو آبی وسائل کی وزارت مل گئی۔

 اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کا قلمدان مل گیا۔

خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا ہے۔

سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی۔

پرویز خٹک کو مشیر برائے داخلہ امور مقرر کردیا گیا۔

ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کو مشیر برائے وزیراعظم آفس مقرر کردیا گیا۔

محمد علی کو مشیر برائے پرائیویٹیشن مقرر کردیا گیا۔

ہارون اختر کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم صنعت پیدوار مققرر کر دیا گیا ۔

حذیفہ رحمان کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم وزارت ثقافت مققرر کر دیا گیا 

مبارک زیب کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم قبائلی علاقہ جات مقرر کر دیا گیا 

طلحہ برکی کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم پاکستان برائے سیاسی امور مقرر کر دیا گیا ۔

عبدالعلیم خان کا 3 میں سے 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ
دوسری جانب وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے 3 میں سے 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی اپنے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھرپور توجہ دینے کے لیے کیا گیا۔ اب وہ صرف وزارت مواصلات اپنے پاس رکھیں گے۔

یاد رہے کہ علیمخان کے پاس نجکاری، سرمایہ کاری اورمواصلات کی وزارتیں تھیں، وہ سینئرسیاستدان اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ہیں۔

Watch Live Public News