ویب ڈیسک: لاہور میں خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق غیوب رضا نامی شخص نے خود کو کبھی ریونیو بورڈ کا افسر تو کبھی ڈی سی آفس کا آفسر ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غیوب رضا نوسرباز بااثر ہے، ملزم نے پولیس سے بھی سازباز کررکھی ہے، مصری شاہ کے رہائشی غیوب رضا کا کریمنل ریکارڈ ہے، تھانہ گڑھی شاہو میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔
