مریم نواز نے جس MS کو نکالا وہ پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے: فیصل واوڈا

مریم نواز نے جس MS کو نکالا وہ پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز میو ہسپتال لاہور کا ہنگامی دورہ کیا تو مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے جس پر مریم نواز نے ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور ایم ایس میو ہسپتال کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

مریم نواز نے میو ہسپتال کے جس ایم ایس کو عہدے سے فارغ کیا اس کے بارے میں سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تین ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے مگر ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تھا۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں دوائیاں نہیں تھیں کیونکہ کنٹریکٹرکو پیسےنہیں دیے گئے اور مریم صفدر کو پتہ ہی نہیں کہ ہسپتال میں دوائیاں نہیں ہیں لیکن ایم ایس کو نکال دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز بے نقاب ہو گئی ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ میو ہسپتال کے ایم ایس کو نکالا نہیں گیاہے دراصل موقع کا فائدہ اٹھا کر مریم نواز نے اس کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

Watch Live Public News