عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی
بہاولپور: عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ درخواست میں دانیہ شاہ نے موقف اپنا یا ہے کہ عامر لیاقت عیاش آدمی ہے اور آئس کا نشہ کرتا ہے،عامر لیاقت نشے کی حالت میں روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے اور حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے، گھر ، زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے متعلق کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتے ہیں ویسا بلکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، نشہ کر کے آئے روز تشدد کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔