لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما سرباز 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے،وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔ سرباز علی خان اس سے پہلے کے ٹو، نانگا پربت، ، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی تیسری بلدن ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے نیپال کی 8 ہزار 5 سو 86 میٹر اونچی چوٹی "کن چن جونگا” سر کرلی۔ خیال رہے کہ دو دن قبل شہروز کاشف نے کیریئر کی 8 ہزار سے زائد اونچائی کی پانچویں چوٹی سر کی تھی۔جبکہ گزشتہ سال شہروز کاشف 19 سال کی عمر میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکی تھی۔