لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک: بزدل بھارت فوج نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج کےبہادر سپوتوں نے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا، بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا، حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت فوج کے بزدلانہ حملے کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، بہادر سپوتوں نے بھارتی فوج کو تگڑا جواب دیتے ہوئے بھاگنے پر مجبور کردیا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو  آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ  پنجاب بھر کے کالجز، یونیورسٹیاں آج بند رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  پنجاب  بھر میں ہنگامی حالت  نافذ کرنے کا اعلان کیا، پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا تمام اسٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دے دیا، پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا، ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122   ملکی اداروں کے ہمراہ ہائی الرٹ کردیا۔

دوسری جانب شیخوپورہ کے تمام سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، شیخوپورہ کے تمام سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

خوشاب کے تمام سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، شاہ کوٹ:سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، لودھراں ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

Watch Live Public News