پاکستان نے بھارت کا تیسرا طیارہ مار گرایا

پاکستان نے بھارت کا تیسرا طیارہ مار گرایا

ویب ڈیسک:پاک فضائیہ نے ایوانتی پورا کے  جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل مائل بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا ، اب تک پاک فضائیہ، بھارتی فضائیہ کے تین جنگی طیارے گرا چکی ہے ۔

ہندوستانی میڈیا بھوکلاہٹ میں مسلسل پاکستانی فضائیہ کے  اور جھوٹی طیاروں کے نقصان کی من گھڑت خبریں چلا رہا ہے ، اب تک پاک فضائیہ، بھارتی فضائیہ کے تین جنگی طیارے گرا چکی ہے۔

قبل ازیں اطلاعات کے مطابق ایک جہاز بھا ٹنڈا میں اور ایک اکھنور میں گرا ، اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے 

پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر آرٹلری کی فائرنگ  کی، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ 

Watch Live Public News