ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت، صدر مملکت نے کہا پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔
شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حمله بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے۔
بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی امن و سلامتی داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار اور اہل ہیں۔