ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارت پاکستان کے6 مقامات پر 24 حملے کئے، بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، 35 زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مریدکے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا ایک شہری شہید ہوا، کوٹلی میں 5 حملے ہوئے دو شہری شہید ہوا، احمد پور شرقیہ میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا گیا، مظفرآباد میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا گیا 7 حملے کئے گئے، افواج پاکستان بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بزدل بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کی، بھارت نے جارحیت کی اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ بنایا، پاکستان کی جانب سے بزدل بھارت فوج کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔