ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ۔
ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں،اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔
اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔