(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد ،اللہ کے فضل و مہربانی سے افواج پاکستان قوم کی امنگوں پر پوری اتری۔ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ، اللہ نے پاکستان کے عوام ، افواج اور لیڈر شپ کو عزت بخشی ۔معرکہ حق میں جو ہوا وہ اس قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے۔معرکہ حق میں جو کچھ ہوا وہ ہندوستان کا بچہ بچہ جانتا ہے ، مانے یا نا مانے ، جانتے سب ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست سے دوچار کیا۔ہندوستان نے بہت محنت اور مکاری سے بیانیہ بنایا کہ پاکستان دہشتگردی کراتا ہے۔ پہلگام واقعے کو ایک سال ہوگیا، جواب دیں کون لوگ تھے کہ جنہوں نے یہ کرایا۔
اگریہی زبان استعمال کرنی ہے تو سامنے آجاؤ پھر، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت سب سے بڑا دہشتگرد خود ہے۔ بھارت بتائے کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا۔ بھارت پہلگام واقعہ کے حوالے سے آج تک ثبوت سامنے نہیں لا سکا۔ کون لوگ تھے جنہوں نے پہلگام واقعہ کرایا تھا۔واقعے کے 15 منڈ گعد تعین ہوگیا کہ سرحد پار سے لوگ آئے۔تم اتنے سیانے تھے، سمجھدار تھے سو کلو میٹر لوگ اندر آگئے اس کا تمہیں پتا نہیں چلا۔اس وقت تمہاری سمجھدار انٹیلی جنس ، ہونہار ذہن وہ سو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کا سب سے بڑا سفیر کون ہے؟ پاکستان ۔کون خطے میں امن کی کوشش کر رہا ہے؟ پاکستان ۔ بھارت کے سایست دان سیاست دان کم، جنگجو زیادہ لگتے ہیں ۔اگریہی زبان استعمال کرنی ہے تو سامنے آجاؤ پھر۔
کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں ۔مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ بھارت اپنے لوگوں پر دہشت گردی کراتا ہے ، الزام دوسروں پر ڈال دیتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور انفارمیشن نے لوگوں کو بہت تفریح فراہم کی۔اچھی خاصی انٹرٹینمںٹ بھارتی نیوز میڈیا فراہم کردیتا ہے۔ بھارت کو نصیحت ہے سچ بولنا سیکھے۔ بھارت کی پروفیشنل آرمی تھی جو آج سیاست زدہ ہے۔
کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ آپ نے بھارتی ایئر چیف مارشل کو سنا ہوگا۔معرکہ حق کے چند ماہ بعد وہ اٹھے اور کہا کہ آج انہیں پتا لگا کہ انہوں نے بھی جہاز گرائے تھے۔ہم ہمیشہ سے کہتے تھے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا۔ہم تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں ۔کسی کو شک ہے تو اس کی ایک قسط ہم نے دکھائی ہے۔اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جب ہم اس سال کا احاطہ کرتے ہیں ۔ہم احاطہ کریں گے کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ سارا سال کیا کرتا رہا ہے۔
سندور سے نکل جاؤ کوئی مردانہ نام رکھ لو، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ سندور سے نکلتے کیوں نہیں ، سندور تو خواتین کو لگایا جاتا ہے۔سندور سے نکل جاؤ کوئی مردانہ نام رکھ لو۔ پاکستان میں جو بھی دہشتگردی ہے وہ بھارت کی ایما پر کی جا رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں اور منی پور میں مظالم ڈھارہا ہے۔ہندوستان میں اقلیتون کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ہم بھارتی عسکری اہداف کو نشانہ بناتے اور فخر سے بتاتے ہیں ۔تم نے جس کو اکھٹا کرنا ہے کرلو، لیکن تم بے نقاب ہوچکے ہو۔
14 اگست کو پریڈ میں پاور پوٹینشل کی چھوٹی جھلک عوام کو دکھائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک پاکستان اور دوسرا فیلڈ مارشل دن رات بھارت کے خواب میں آتے ہیں ۔14 اگست کو عظیم الشان پریڈ ہوگی۔پاور پوٹینشل کی چھوٹی جھلک عوام کو دکھائیں گے۔مقصد یہ ہے کہ وہ بعد میں نہ کہیں کہ بتایا نہیں تھا۔معرکہ حق میں جو آپ نے دیکھا ہے وہ ہماری مجموعی پاور پوٹنشل کا 10،15 فیصد ہے۔پاکسستان کی سلامتی اور خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔کسی نے آزمانا ہے تو تیار ہیں ہم۔
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کو استعمال نہ ہونے دیں ۔ہر قسم کے دہشتگرد کو افغانستان پناہ دینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، بارہا بتا چکے کہ بات چیت سیاسی پارٹیز کا استحقاق ہے اور وہ انہوں نے آپس میں کرنی ہے۔ہم پاکستان کے عوام سے ہیں اور پاکستان کی عوام ہم سے ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔کشمیر کا مستقبل ان کے عوام نے طے کرنا ہے۔کشمیری عوام نے طے کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی تقدیر آپس میں جڑی ہوئی ہے۔ پاکستان اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔یہ سفر ہم نے طے کرنا ہے اور یہ اہم نے حق خودارادیت کے ذریعے طے کرنا ہے۔
بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی لیکن جارحیت کی ہمت نہیں کی، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کو اپنی بحری طاقت پر بہت ناز تھا۔بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی لیکن جارحیت کی ہمت نہیں کی۔معرکہ حق کے دوران ہماری بندرگاہیں فعال اور ساحلی تنصیبات محفوظ رہیں ۔معرکہ حق کے دوران ہماری ہم آہنگی ہماری فتح کی ضامن بنی۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن ہماری کمزوری نہیں ہے۔بھارتی بحریہ اپنی پناہ گاہوں تک محدود رہی۔پاک بحریہ نے واضح پیغام دیا کہ مہم جوئی کا نتیجہ اس کی توقعات اور خواہشات کے برعکس ہوسکتا ہے۔دشمن نے معرکہ حق کے بعد اپنی ناکامی کی خفت مٹانے کیلئے بہت سے غیر ذمے دارانہ دعوے کیے۔دشمن نے دعویٰ کیا کہ ہم پاکستان کو 4 ٹکروں میں تقسیم کردیں گے۔
ہم اپنی سمندری حدود کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں ،ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے کہا کہ گزشتہ ماہ عمان کے قریب ایک جہاز پر آگ لگنے کا واقعہ ہوا۔ہمارا قریب ترین جہاز اس سے 130 میل پر تھا۔ہم نے وہاں پہنچ کر آگ بجھائی بلکہ کریو ممبرز کو بھی ریسکیو کیا۔ بھارت کا جہاز اس سے 30 میل کے فاصلے پر تھا۔خیلج عمان اور بحر ہند میں منشیات کی روک تھام میں پاک بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ہم اپنی سمندری حدود کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں ۔
اب ہم 8-0 پر ہیں ،ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی
ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی نوٹ کر رہی تھی۔ہم نے ٹرائی سروس پلانز کی گائیڈنس طے کی، بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا تھا۔دشمن ہمارے بارڈر تک آنے کی جرات نہیں کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کے 8 جنگی جہاز مار گرائے۔ بھارت کے گرائے گئے جہازوں میں 4 رافیل شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ایس یو 30، مگ 29 ، ایک میراج 2000 شامل ہے۔ایئر چیف مارشل سدھو نے اس آپریشن کی قیادت کی۔یہ ہماری آخری جنگ نہیں ،160 پروجیکٹس تکمیل کے بہت قریب ہیں ۔