اعظم سواتی کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور

اعظم سواتی کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور
کیپشن: اعظم سواتی کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور

ویب ڈیسک: انسداددہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اعظم سواتی پر دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے۔ اعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑپھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

Watch Live Public News