پارلیمنٹ کے آج کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری، حکومت نیب ترمیمی بل 2023 واپس لے گی

پارلیمنٹ کے آج کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری، حکومت نیب ترمیمی بل 2023 واپس لے گی
کیپشن: پارلیمنٹ کے آج کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری، حکومت نیب ترمیمی بل 2023 واپس لے گی

ویب ڈیسک: سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آج ہونے والے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا، جس کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی بل 2023 واپس لینے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ 14 نکاتی ایجنڈے میں 27ویں آئینی ترمیم شامل نہیں ہے۔ اسی طرح سینیٹ کے جاری کردہ ایجنڈے میں بھی یہ ترمیم شامل نہیں کی گئی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق آج کے اجلاس میں فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025، سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 اور نیشنل اسکول فار پبلک پالیسی ترمیمی بل پر قانون سازی کی جائے گی۔

ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے نیب ترمیمی بل 2023 واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ رولز 115 کے تحت سینیٹ میں یہ تحریک پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی بل کی واپسی کے بعد حکومت پارلیمنٹ میں نئے قانونی مسودے پر مشاورت کا ارادہ رکھتی ہے۔

Watch Live Public News