عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ساتھ نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ساتھ نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ساتھ نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنی ننھی بیٹیوں کے ساتھ نماز ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں عثمان خواجہ اپنی بیٹیوں کو نہایت محبت اور نرمی سے نماز پڑھاتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ دونوں بچیاں اُن کی حرکات کی پیروی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ صارفین اس منظر کو اسلامی اقدار اور خاندانی تربیت کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے، جہاں مداحوں نے عثمان خواجہ کی شخصیت، اُن کی والدانہ شفقت اور مذہبی وابستگی کو بھرپور سراہا ہے۔

عثمان خواجہ کی دو بیٹیاں ہیں — عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔ اُن کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنے اہلِ خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

Watch Live Public News