پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین بڑا بریک تھرو، پاور شیئرنگ کے معاملات طے پاگئے

پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین بڑا بریک تھرو، پاور شیئرنگ کے معاملات طے پاگئے

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین پاور شئیرنگ کےمعاملات طے پاگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین پاور شئیرنگ کےمعاملات طے پاگئے ۔مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردئیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافی امور پر حل نکل آیا ،مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے 30 ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی حامی بھرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لاء آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شئیر دیا جائے گا،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا۔

Watch Live Public News