حکومت 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کی منتظر

حکومت 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کی منتظر

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ستائیسویں آئینی ترمیم ایوان بالا میں پیش کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کی منتظر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سینیٹ کا اجلاس کل بروز ہفتہ کو بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق  فیصلہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں حتمی فیصلےمیں تاخیر کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کو آج کابینہ سےمنظوری کے بعد سینٹ میں پیش کیا جانا تھا۔ 

ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ  آئینی ترمیم کی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری نہیں لی جا سکتی۔ رولز آف بزنس کے تحت وزیراعظم کسی سینئر کابینہ رکن کو  صدارت کے لئے نامزد کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   کابینہ سےمنظوری کاعمل پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس کےفیصلے کے بعد مکمل کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی سی ای سی اجلاس کےفیصلے کےبعد ستائیسویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  حکمران اتحاد کے سینیٹرز کو اسلام آباد میں ہی موجود رہنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News