(ویب ڈیسک ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) نے دوران تفتیش گرفتار افسران کے انکشافات کے بعد 1 اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران ہونے والے انکشافات کے بعد اسلام اباد میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مقدمے میں کال سینٹرز کی پشت پنائی کرنے والے افسران کو نامزد کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی کے افسران سے متعلق تمام تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افسران سے تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مقدمے کا اندراج اسلام آباد اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے کیا جائے گا۔