خیبر یونین آف جرنلسٹس کا وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر شدید ردِعمل

خیبر یونین آف جرنلسٹس کا وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر شدید ردِعمل

(ویب ڈیسک ) یونین آف جرنلسٹس نے کہا   کہ  شہداء کی قربانیوں کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنا قابلِ مذمت ہے۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے بیا ن میں کہا ہے کہ  شہداء کے لہو اور عبادت گاہوں کے احترام پر سوال اٹھانا افسوسناک ہے، ایسے بیانات اداروں کے خلاف اشتعال اور نفرت بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی غیرذمہ دارانہ الفاظ واپس لیں۔

یونین نے بیان میں کہا ہے کہ  یاست کو سلامتی کے اداروں کے خلاف استعمال کرنا قومی مفاد کے منافی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

یونین آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ  شہداء اور ان کی قربانیوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے، ایسے بیانات قوم کو تقسیم نہیں، متحد کرنے چاہییں۔

یونین  نے  واضح پیغام دیا کہ  قومی سلامتی اور عوامی یکجہتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News