ویب ڈیسک:لاہور میں ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن عثمان حیدر گجر کی اہلیہ اور بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، برکی انوسٹی گیشن پولیس معاملے کو تاحال نہ سلجھا سکی ۔
عثمان حیدر کے سسرالیوں نے ڈی ایس پی پر بیوی اور بیٹی کو لاپتہ کرنے کا الزام عائد کر دیا ، ڈی ایس پی کے سسرالیوں نے وزیر اعلی پنجاب کو ڈی ایس پی عثمان حیدر کے خلاف درخواست دے دی۔
تہمینہ شوکت کا الزام ہے کہ ڈی ایس پی نے خود ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا لاپتہ کیا ہے، ڈی ایس پی عثمان اپنی بیوی و بیٹی کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
انصاف کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ،پولیس چپ رہنے کے لیے ہم پر دباو ڈال رہی ہے۔
انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اغوا سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے، جلد حقائق سامنے لا کر ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کو منظر عام پر لائیں گے۔