وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سیکیورٹی فورسز کیخلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے، وزیر داخلہ 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سیکیورٹی فورسز کیخلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے، وزیر داخلہ 

(ویب ڈیسک )   وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی  نے  ہرزہ سرائی کرکے ازلی  دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی۔سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں  کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  کی سکیورٹی فورسز کے بارے شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں  بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں وجوانوں کے بارے ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے  ہرزہ سرائی کرکے ازلی  دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں  کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ اس صوبے کے وزیر اعلی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی  محب وطن ایسا بیان دینے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔

Watch Live Public News