(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سنبل کی حدود میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ شوہر نے بیوی کی دونوں ٹانگیں کلہاڑی سے کاٹنے کی بھی کوشش کی۔شدید زخمی حالت میں خاتون کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
واقع کی خبر ملتے ہی ایس پی صدر اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے۔
تھانہ سنبل پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد مقصود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بہن اور بہنوئی ندیم کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا،بہن کے کمرے میں پہنچا تو بہنوئی کلہاڑی سے بہن پر وار کر رہا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شور شرابہ کرنے پر بہنوئی ندیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،بہن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بہن پمز ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، بہنوئی نے ناحق قتل کر کے سخت زیادتی کی۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا۔