ویب ڈیسک: پاک بحریہ کا جہاز سیف، مالدیپ کے دارالحکومت مالے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا، مالے پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

مشن کمانڈر نے پاکستان کے ہائی کمیشن کا بھی دورہ کیا، مالدیپ کے حکومتی عہدیداران اور مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی بحری جہاز کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے جہاز نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ مشق بھی کی، پاکستان اور مالدیپ کی بحری افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا، پاک بحریہ کے جہازوں کے باقاعدہ دورے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا مظہر ہیں۔
