کرپشن کے الزامات: اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا

کرپشن کے الزامات: اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا
لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔ اکبر ناصر خان بحثیت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کام کر چکے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبرناصر خان کو 11اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔اکبر ناصر خان پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب انکوائری کر رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔