ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوراج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید ضلع فیصل آباد، لانس نائیک محمد اللہ شہید ضلع خیبر، لانس نائیک اختر زمان شہید ضلع لکی مروت، لانس نائیک شاہد اللہ شہید اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیے گئے۔
لانس نائیک یوسف علی شہید ضلع اورکزئی اور سپاہی جمیل احمد شہید ضلع سوات کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں سینیئر حاضر سروس فوجی افسران ، فوجی جوانوں ، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم وحوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔