پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ نے پہلی وکٹ گنوادی

پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ نے پہلی وکٹ گنوادی
کیپشن: پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ نے پہلی وکٹ گنوادی

ویب ڈیسک: ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر  آؤٹ ہوگئی  جس کے بعد  اب انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

 انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرگئی  اور انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر  نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں گزشتہ روز شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے  دن کے اختتام پر   پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔

میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

 قومی ٹیم  کی ساتویں وکٹ  450  کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی، سعود شکیل 177 گیندوں   پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے،  سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز، شاہین آفریدی 26 رنز اور پھر ابرار احمد 3   بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس دوران قومی کرکٹر  سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغا نے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹیسٹ میچ  کا پہلا دن 
 گرین شرٹس کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب  جلد ہی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد  بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تھا ۔

  شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی  بعد ازاں  عبد اللہ شفیق 102  اور کپتان شان مسعود  151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ، پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کے طور پر گری جب سابق کپتان   30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے,

پاکستان کی پلیئنگ الیون
کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی پلینگ الیون
پاکستان کی پلینگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلینگ الیون
انگلینڈ کی پلینگ الیون میں اولی پوپ (کپتان) زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔

Watch Live Public News