ویب ڈیسک: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان 'شکتی' شدت کھونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی مزید کمزور ہوکر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا اگلے 6 گھنٹوں میں مزید کمزور ہونےکےبعد ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان ڈپریشن میں تبدیل ہوکر دباؤ میں تبدیل ہوکرختم ہوجائےگا۔
سمندری طوفان شکتی کراچی سے 960 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔ سمندری طوفان شکتی کے باعث سمندروں میں طغیانی برقرار ہے۔ جس کی وجہ سے ماہی گیروں کو گہرے سمندروں میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔