ویب ڈیسک:آزاد کشمیر حکومت نے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے شہدا اور متاثرین کی یاد میں ’یوم استحقاق‘ کے طور پر کل 8 اکتوبر بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
آزاد کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اعلامیے کے مطابق ریجن بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
8 اکتوبر کا دن ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے زلزلے میں اپنی جانیں گنوائیں، متاثرین کے اعزاز میں یادگاری تقریبات اور سرگرمیاں پورے علاقے میں ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ جب 7.6 شدت کا زلزلہ شمالی پاکستان میں آزاد جموں و کشمیر، مظفر آباد کے قریب آیا اور لگ بھگ 86,000 افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور 3.5 ملین سے زیادہ بے گھر ہوئے۔
مظفرآباد، بالاکوٹ اور باغ تقریباً تباہ ہو گئے اور تقریباً 780000 عمارتیں اور سینکڑوں صحت کی سہولیات کو نقصان پہنچا۔