ویب ڈیسک: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے دبئی میں ڈرائیوروں کو سڑکوں پر "بغیر سوچے سمجھے اور لاپرواہ رویے" سے گریز کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے، اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ ان پر 3, 000 درہم تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ ٹرام لین میں داخل ہونا یا اسے بلاک کرنا قانونی خلاف ورزی ہے اور اس سے نہ صرف ٹرام سروس متاثر ہوتی ہے بلکہ بھاری جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ "ایک لمحے کی لاپرواہی سب کے سفر میں تاخیر کا باعث بن سکتی ہے"، اس لیے ڈرائیور ہمیشہ محتاط رہیں اور ٹریفک سگنلز اور ٹرام کے اصولوں کی پابندی کریں۔
RTA نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی ہے جس میں ڈرائیوروں کو ٹرام لین کے قوانین یاد دلائے جا رہے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق’’ دبئی ٹرام کے حفاظتی اصولوں کی پیروی کر کے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنائیں۔ ایسی حرکتوں سے گریز کریں جو ٹرام کی تاخیر کا باعث بنیں۔‘‘
’’جب آپ ٹرام ٹریکس بلاک کرتے ہیں، تو ٹرام میں تاخیر ہوتی ہے۔ لین تبدیل کرنے سے پہلے سوچیں ، کہیں آپ کسی کے سفر میں رکاوٹ تو نہیں بن رہے؟‘‘
ساعدنا في ضمان رحلات أكثر أماناً وانسيابية عبر الالتزام بقواعد السلامة الخاصة بـ #ترام_دبي. تجنّب القيام بأفعال غير محسوبة، قد تؤدي إلى تعطّل حركة الترام. فعدم الاكتراث بالأمر، يتسبب في تأخير رحلات الترام وتعطيل حركة الآخرين لأداء أعمالهم. لا تكن أنت سبب التأخير.… pic.twitter.com/RsfbzjicTy
— RTA (@rta_dubai) October 6, 2025
RTA کا کہنا ہے کہ ٹرام دبئی کے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا اہم حصہ ہے، اس لیے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے سفر کو متاثر نہ کریں۔
اتھارٹی نے زور دیا کہ ڈرائیوروں کی ایک چھوٹی سی غلطی درجنوں مسافروں کے سفر میں خلل ڈال سکتی ہے۔
RTA کے مطابق، ٹرام لین میں داخل ہونا یا ٹرام سگنلز کی خلاف ورزی کرنا قابلِ سزا عمل ہے، جس پر تین ہزار درہم تک جرمانہ اور گاڑی ضبط بھی کی جا سکتی ہے۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق "mindless actions" سے مراد وہ حرکتیں ہیں جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں یا دوسروں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتی ہیں، جیسے کہ’اچانک لین تبدیل کرنا، غلط جگہ سے یو ٹرن لینا، تیز رفتاری سے ڈرائیونگ، فون استعمال کرتے ہوئے گاڑی چلانا، پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینا۔
اتھارٹی نے کہا کہ اس طرح کے لاپرواہ رویے اکثر سڑک حادثات کا سبب بنتے ہیں، جن سے قیمتی جانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
یہ مہم دبئی حکومت کے "Vision Zero" منصوبے کا حصہ ہے، جس کا ہدف ہے کہ 2030 تک ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح صفر تک لائی جائے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ قوانین سخت ہیں، لیکن ان کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ جانیں بچانا ہے۔