ایران کیخلاف امریکی صدر کی اقتصادی جنگ کی دھمکیوں پر چین کا سخت ترین ردعمل سامنے آگیا

ایران کیخلاف امریکی صدر کی اقتصادی جنگ کی دھمکیوں پر چین کا سخت ترین ردعمل سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی جنگ کی دھمکیوں پر چین کا سخت ترین ردعمل سامنے آ گیا۔

چینی حکومت کی جانب سے امریکا کی اقتصادی جنگ اور نئی پابندیوں کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے اور دباؤ ڈالنے سے حل طلب مسائل سلجھانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام فریقین ذمہ دارانہ اقدامات اٹھائیں اور مسائل سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل کریں،پابندیاں عائد کرنے اور دباؤ ڈالنے کی پالیسی سے مسئلے کے حل میں کوئی مدد نہیں ملتی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات اور ممکنہ سخت پابندیوں سے چین کی معیشت خاص طور پر متاثر ہوگی،تجزیاتی فرم کپلر کے 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق چین ایران کے خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، ایران سے بین الاقوامی منڈی میں برآمد ہونے والے تیل کا 80 فیصد سے زائد حصہ اکیلا چین خریدتا ہے۔

Watch Live Public News