آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایران کا سخت انتباہ، جرمانے اور ضبطی کا عندیہ

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایران کا سخت انتباہ، جرمانے اور ضبطی کا عندیہ
کیپشن: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایران کا سخت انتباہ، جرمانے اور ضبطی کا عندیہ

ویب ڈیسک: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے، حراست یا جہاز ضبط کیے جانے کا عندیہ دیا ہے۔

ایران کی قائم کردہ پرشین گلف واٹر وے مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایسے بحری جہاز جو ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اتھارٹی نے کارگو مالکان اور تاجروں کو مشورہ دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے سامان کی ترسیل کے لیے جہاز کرائے پر لینے سے قبل متعلقہ جہاز کا نام خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کی فہرست میں ضرور چیک کریں۔

اس مقصد کے لیے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کی تفصیلات فراہم کرنے والی ایک خصوصی ویب سائٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق انتباہ کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News