دبئی ایئر پورٹ پر جدید ’پری کلیئرنس سسٹم‘ نصب  کردیا گیا

دبئی ایئر پورٹ پر جدید ’پری کلیئرنس سسٹم‘ نصب  کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) دبئی ایئر پورٹ پر جدید ’ پری کلیئرنس سسٹم‘ نصب کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے امیگریشن عمل میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس نئے سسٹم کے تحت  مسافروں کا ڈیٹا آمد سے پہلے جانچ لیا جاتا  ہے، دبئی امیگریشن کے جدید نظام سے استفادے کے لیے چینی وفد دبئی ایئر پورٹ پہنچا۔

چینی وفد کی جانب سے دبئی ایئر پورٹ کے اسمارٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا گیا، اس دوران وفد نے ٹرمینل 3 کے ’ریڈ کارپٹ‘ امیگریشن سسٹم کا جائزہ لیا۔

دبئی ایئرپورٹ کا ’ریڈ کارپٹ‘ دنیا کا پہلا اسمارٹ کوریڈور قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News