(ویب ڈیسک) چین نے ایران پرامریکی پابندیوں کو مستردکردیا ،چینی ریفائنریز کی جانب سے یومیہ تقریباً بارہ لاکھ بیرل ایرانی تیل کی درآمدات جاری ہیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران اور چین کے درمیان یہ تیل کی تجارت پچھلے سال کے مقابلے میں بالکل غیر تبدیل شدہ سطح پر ہے،ملائیشیا کے قریب بحری جہازوں کے ذریعے تیل کی منتقلی اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائگیوں کے خفیہ طریقے جاری ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے دانستہ طور پر کسی بھی بڑے چینی بینک یا مالیاتی ادارے کو پابندیوں کا نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔ اگلے ماہ صدر شی جن پنگ کے نے امریکا کا متوقع دورہ کرنا ہے۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے بڑے معاشی تصادم سے بچنے کے لیے بیجنگ کے معاملے پر محتاط پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔