پبلک نیوز: پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس نے موت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ گزشتہ برس کے دوسرے ماہ سے پاکستان میں اس وائرس سے اموات کا سلسلہ شروع ہوا اور ایسا کوئی دن نہیں گزرا جس دن کورونا سے کوئی موت نہ ہوئی ہو۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح راولپنڈی میں 14.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 12.06 فیصد تک جا پہنچی۔ تیسرے نمبر پر پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ میرپور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.08 فیصد ہے۔ صوابی میں 9.9 فیصد، جبکہ حیدرآباد میں 9.88 فیصد ہے۔ کراچی میں 9.61 فیصد بہاولپور میں 6.02 فیصد ہے۔