دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
پاکستان کے دوسری بڑے شہر لاہور کو آج دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔ شہر لاہور کو آج دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 164پوائنٹس پر ہے۔ کراچی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 132ریکارڈ کیا گیا ہے، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 7 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ شہروں کی فہرست میں کویت سٹی دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر ہے۔ خیال رہے کہ ائیرکوالٹی انڈیکس میں 151سے 200 تک آلودگی مضر صحت ہے ، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔