7 ستمبر 1965 کو لڑی جانے والی فضائی جنگ کی یاد میں آج فضائیہ کا دن منایا جا رہا ہے

7 ستمبر 1965 کو لڑی جانے والی فضائی جنگ کی یاد میں آج فضائیہ کا دن منایا جا رہا ہے
کیپشن: 7 ستمبر 1965 کو لڑی جانے والی فضائی جنگ کی یاد میں آج فضائیہ کا دن منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک:   1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو لڑی جانے والی فضائی جنگ کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔

7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے بہادروں نے تاریخ رقم کی۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جس پر قوم کو فخر ہے۔ یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان نے پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور استقامت کی بدولت 1965 کی پاک بھارت جنگ جیتی تھی۔

ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جسے دنیا یاد رکھے گی۔ اپنے ہوا بازی کے کارناموں کے ساتھ، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے اور ایک منٹ میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ جیسے ایک معجزہ سمجھا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین

پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگ کے میدان میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ پاک فضائیہ کی ناقابل شکست کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کر دیا ہے کہ دشمن کبھی جذبے کو دبا نہیں سکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کو خاک میں ملا کر دنیا کو دنگ کر دیا۔

واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News