ویب ڈیسک: وہاڑی میں کبڈی میچ کے دوران افسوسناک واقعے میں کھلاڑی ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ کبڈی کھلاڑی مکھا جٹ کو وہاڑی میں جاری ایک میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ گر گئے اور بعد میں انتقال کر گئے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شفا حسین اور سیکرٹری محمد سرور رانا نے ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محامد سرور نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ہمارے علم میں آیا ہے، ہمیں میدان میں نوجوان کھلاڑی کی موت پر بہت افسوس ہے، دعا ہے کہ اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔