ویب ڈیسک: نامور صحافی اور یوٹیوبر معید پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ختم کرنے کا منصوبہ صرف اس لیے زیر التوا ہے کہ ایک ایسے موزوں لیڈر کی تلاش ہے جو خان کے خلا کو پر کر سکے۔
ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جگہ کوئی متبادل لیڈر دستیاب نہیں ہے، اس لیے ایسے حالات پیدا کیے جا سکتے ہیں جس میں ایک فطری رہنما پیدا ہو۔
عمران خانُ کو ختم کرنے کا منصوبہ صرف اسلئے التوا کا شکار ہے کہ ایک مناسب لیڈر کی تلاش ہے جو خانُ کے خلا کو پر کر سکے؟ چونکہ کوئی مل نہیں رہا اسلئے ایسے حالات پیدا بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں جس میں ایک قدرتی لیڈر پیدا ہو جاے! بظاہر نواز شریف اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ جانتے…
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) September 6, 2025
معید پیرزادہ نے کہا کہ بظاہر نواز شریف اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ اس کا سارا ملبہ شریف خاندان پر گرے گا۔ یوٹیوب پر معید پیرزادہ نے کہا کہ نواز شریف سیاسی حل چاہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان سے چلے جائیں، لیکن عمران ایسے کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب و غریب صورت حال زیادہ دیر نہیں چل سکتی، اور معاملات کو ایک یا دوسری سمت جانا پڑے گا۔