ویب ڈیسک: امریکہ میں بھارتی شہریوں بالخصوص بھارتی خواتین کی بڑھتی ہوئی چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں نے امریکی حکام کو محتاط کر دیا ہے۔ ایک اور بھارتی خاتون ٹارگٹ اسٹور میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جلد سامنے آئیں گی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت اور واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم اسٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ امریکی قانون کے مطابق، ہر ملزم کو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے اور جرم ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔
Another day, another Indian Hindu nationalist caught shoplifting at @Target. Their entire culture revolves around scamming, stealing, lying and cheating. They need to be banned from ever entering Western nations.
— AK (@A__Kaur) September 6, 2025
#DeportNow pic.twitter.com/mfVB4UEckb
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بھارتی خاتون اننتا اوولانی کو ٹارگٹ اسٹور سے 1300 ڈالر (تقریباً 3 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ یکم مئی کو پیش آیا، جس کی ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، خاتون نے 7 گھنٹے سے زائد اسٹور میں گزارے، جس پر اسٹاف کو شک ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کی ایک خاتون افسر اور دو مرد اہلکار موقع پر پہنچے اور 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ویڈیو میں خاتون کو پولیس سے التجا کرتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ادائیگی کیلئے تیار ہے۔
تاہم پولیس افسر نے جواب دیا کہ آپ اب ادائیگی کرنا چاہتی ہیں، لیکن پہلے ایسا کرنے کو تیار نہیں تھیں، اس لیے ہمیں آپ کی شناخت درکار ہے۔ بعد ازاں، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
اس واقعے کے بعد امریکی سفارت خانے نے بھارت میں ویزا کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کی ہے۔