پاکستان میں رواں سال کا پہلا "بلڈ مون" آج رات ہوگا

پاکستان میں رواں سال کا پہلا

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں رواں سال کا پہلا" بلڈ مون" آج رات ہوگا۔

7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب شہری نایاب فلکیاتی منظر دیکھ سکیں گے۔ زمین، سورج اور چاند ایک سیدھی لائن میں آجائیں گے۔ چاند گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آئے گا۔

بلڈ مون کا آغاز آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا۔جزوی چاند گرہن رات 9 بجکر 27 منٹ پر شروع ہوگا۔انتہا رات 11 بجکر 12 منٹ پر ہوگی جبکہ  اختتام  8 ستمبر رات 1 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔کل دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے 27 منٹ رہے گا۔

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بلڈ مون کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔مشاہدے کے لیے موسم صاف ہونا لازمی شرط ہے۔

زمین کے ماحول سے گزرنے والی سرخ شعاعیں چاند کو سرخی مائل کر دیتی ہیں۔فلکیات کے شوقین افراد دوربین اور ٹیلی اسکوپ کے ذریعے منظر محفوظ کریں گے۔جامعات کے فلکیات شعبے عوامی سیشنز کا اہتمام کریں گے۔

واضح رہے کہ بلڈ مون کا نظارہ ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا سمیت کئی خطوں میں بھی ہوگا۔

Watch Live Public News