انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرا دیا

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرا دیا

ویب ڈیسک:  تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرا دیا۔

دی روز باؤل ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 414 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو سب سے بڑے مارجن 342 رنز سے ہرانے کا ریکارڈ بنا دیا، انگلینڈ نے اس سے پہلے حریف آسٹریلیا کو 242 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کی تھی۔ 

جوفرا آرچر نے 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، پلیئر آف دی میچ بنے، انگلش بلے باز جو روٹ 175 رنز کے ساتھ پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

تیسرے ون ڈے میں بدترین شکست کے باوجود مہمان جنوبی افریقہ نے 1-2 سے سیریز جیت لی۔ 

Watch Live Public News