محلے کی جاسوسی کو کاروبار بنا کر خاتون نے دو گھر خرید لیے 

محلے کی جاسوسی کو کاروبار بنا کر خاتون نے دو گھر خرید لیے 
کیپشن: محلے کی جاسوسی کو کاروبار بنا کر خاتون نے دو گھر خرید لیے 

ویب ڈیسک: کولمبیا کی 67 سالہ خاتون مریم نے محلے کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی عادت کو مبینہ طور پر آمدنی کا ذریعہ بنا لیا اور اپنی کمائی و بچت سے دو گھر خریدنے میں کامیاب ہوگئیں۔

مریم روزانہ صبح نوٹ بک لے کر گھر کے باہر بیٹھتی ہیں اور محلے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہیں۔ کون کہاں جا رہا ہے، کس سے بات کر رہا ہے اور محلے میں کیا نیا معاملہ چل رہا ہے، وہ اہم سمجھنے والی معلومات نوٹ کر لیتی ہیں۔

بعد ازاں یہی مقامی معلومات اور ’ محلے کی خبریں‘ دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچانا ان کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گیا۔

مریم کا کہنا ہے کہ برسوں تک محلے کے حالات سے باخبر رہنے، معلومات جمع کرنے اور رقم بچانے کے نتیجے میں وہ دو مکانات خریدنے میں کامیاب ہوئیں۔

ان کے اس منفرد کام پر بعض اوقات پڑوسیوں سے تلخی بھی ہوجاتی ہے، تاہم ان کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔

یوں جس چیز کو اکثر لوگ محض محلے کی گپ شپ سمجھتے ہیں، مریم نے اسے مبینہ طور پر آمدنی کے منفرد ذریعے میں تبدیل کردیا۔

Watch Live Public News