ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کا چاند رات اور عید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان فائنل،چاند رات ، عیدالفطر پر صوبہ بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مارکیٹس ، مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی ، چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے، صوبہ بھر میں 05 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے، 3656 میٹل ڈٹیکٹرز، 30 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے۔
صوبائی دارالحکومت میں چاند رات پر 02 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے، چاند رات ، عید پر ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں اہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کریں گی ، چاند رات اور عید پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ،خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کو فوری حوالات میں بند کیا جائے گا،صوبہ بھر میں 25913 مقامات پر نماز عید الفطر اجتماعات کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔
نماز عید اجتماعات پر 37 ہزار افسران و اہلکار، پی کیو آر اور سپیشل پولیس ٹیمیں تعینات ہونگی،138 واک تھرو گیٹس، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز اور 3800 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مساجد، امام بارگاہوں، حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی،صوبائی دارالحکومت میں 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار نماز عید سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہناتھا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو عید سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ، پتنگ بازی کرنے والوں کو حوالات جانا ہوگا،ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ کی ڈور ناکنگ ، شورٹی بانڈز لئے جائیں ،ملکی حالات کے پیش نظر بین الصوبائی راستوں پر گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ اور دریائی چیک پوسٹوں پر پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔
مری اور گلیات میں عید کی چھٹیوں میں اضافی رش کے پیش نظر ٹورزم فورس سیاحوں کو سہولت، تحفظ اور راہنمائی فراہم کریں،اہم شاہراہوں اور تفریحی مقامات کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے،اے کیٹیگری عید اجتماعات میں سادہ لباس میں پولیس کمانڈوز، سنائپرز روف ٹاپ ڈیوٹی پر الرٹ رہیں۔
مارکیٹوں ، حساس مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کے گرد پٹرولنگ کومزید مؤثر بنایا جائے، صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، سنیپ چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں،عید اجتماعات اور تعطیلات کے دوران میں تفریحی مقامات اور پارکوں کی سکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔