8ہائیکرز کیساتھ ڈکیتی اور یرغمال بنائے جانے کا معاملہ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تیار

8ہائیکرز کیساتھ ڈکیتی اور یرغمال بنائے جانے کا معاملہ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تیار
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: متاثرین ہائیکرز کی جانب سے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تیار۔ ہائیکرز میں دو خواتین اور ایک غیر ملکی بھی شامل تھا ۔ 

ہائیکرز کے مطابق گزشتہ روز مارگلہ کی پہاڑیوں پر افطار کے بعد ہائیکنگ کررہے تھے، 5مسلح افراد نے اسلح کی نوک پر نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لی،ملزمان نے پانچ دو افراد کو نیچے جاکر 20لاکھ روپے لانے کی ڈیمانڈ کی۔

ہائیکرز کا کہنا ہے کہ ملزمان 5گھنٹوں بعد فی کس 15ہزار لے کر راضی ہوئے، تھانہ گولڑہ میں واقع کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ شہری کے ٹویٹ  پر مقدمہ درج کیا گیا ہے البتہ تھانے کو درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ہائیکرز کا مزید کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد باقاعدہ تھانےجاکر درخواست جمع کروائیں گے، غیر ملکی شہری کا تعلق سوئزرلینڈ سے ہے۔

Watch Live Public News