وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان 

وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دنوں کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری  آئی جی جیل خانہ جات    کی درخواست پر دی ۔

جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے، سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی، دہشت گردانہ سرگرمی کے سزا یافتہ قیدیوں  پر نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ  زنا ، اغوا  ،ڈکیتی ،  غیر ملکی ایکٹ 1946 کے تحت سزا یافتہ ، منشیات کے  جرائم میں ملوث  قیدی بھی  معافی کے حقدار نہیں۔ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی  بھی معافی  نہیں ملے گی ۔