وزیراعلی مریم نواز دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں 

(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کا شرف بھی حاصل کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عمرہ ادا کیا اور بیت اللہ شریف کی  زیارت بھی کی۔