ویب ڈیسک:9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات میں فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کی، جس میں ملزمان فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
تمام ملزمان نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔