جیل میں بہتر سہولتوں کیلئےبشریٰ بی بی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

جیل میں بہتر سہولتوں کیلئےبشریٰ بی بی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
کیپشن: جیل میں بہتر سہولتوں کیلئےبشریٰ بی بی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار ہائیکورٹ اعتراض کے ساتھ سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا؟

وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، 2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔

بعدازاں عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بشریٰ بی بی کےخلاف 29 مقدمات:کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔

نعیم پنجوتھہ اور اعظم سواتی خود بھی عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ اعظم سواتی اور نعیم پنجوتھہ کے وکلاء بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم سلمان اکرم راجہ کے وکلاء، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

Watch Live Public News