ویب ڈیسک: ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کی وجہ سے گزشتہ روز یورپی اور ایشیائی منڈیوں کے کریش کرجانے کے بعد آج اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق IG ڈیٹا نے بتایا ہے کہ برطانوی ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ 7837 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
اسی طرح جرمنی کے ڈی اے ایکس انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 20 ہزار 150 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
فرانس کے سی اے سی 40 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کے اضافے سے 7067 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
اٹلی کا ایف ٹی ایس ای ایم آئی بی کے انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 696 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
ایشیائی منڈیوں کی صورتحال:
گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔
آسٹریلیا کے S&P/ASX 200 میں 1.92% اضافہ ہوا۔
جاپان کے نکی 225 انڈیکس میں 5.31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹاپکس میں 5.65 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.34 فیصد اور سمال کیپ کوس ڈیک میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔
ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.58 فیصد چڑھ گیا، جبکہ ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس 3.57 فیصد بڑھ گیا۔
FactSet کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیر کو ہینگ سینگ انڈیکس 1997 کے بعد سے ایک دن کی سب سے تیز ترین مندی کا شکار ہوا اور 13 فیصد سے زیادہ گر گیا۔
مین لینڈ چین کے CSI میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔