وکلاکوعمران خان سےملاقات کرنےسےروک دیاگیا

وکلاکوعمران خان سےملاقات کرنےسےروک دیاگیا
کیپشن: وکلاکوعمران خان سےملاقات کرنےسےروک دیاگیا

ویب ڈیسک: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کو ملاقات سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ان میں فیملی ممبران میں مہرالنساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں، فیملی ممبران جیل حکام کی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوں  گے۔

عمران خان سے ملنے کے لیے بیرسٹر علی ظفر، عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، وکیل ڈاکٹر علی عمران، پی ٹی آئی خاتون ورکر رضیہ سلطانہ، وکیل ظفر عباس، وکیل حسنین سنبل، وکیل راجہ متین، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ناکے پر روک دیا گیا بعدازاں ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیا۔

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ علیمہ خان کو بھی اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ 

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے ہیں، ناکے لگانا، وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی اور دیگر وکلاء کو بھی جیل جانے سے روک دیا گیا۔

نیازاللہ نیازی 

نیازاللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ملاقاتیں بند ہو چکی ہیں، آگے نہیں جا سکتے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل ملاقاتیوں کے نام اڈیالہ جیل حکام کو بھیجے گئے ہیں، ہماری گاڑیاں روک کر واپس کر دی گئی ہیں۔

دریں اثنا پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب جمع ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں پر دھاوا بول دیا، میڈیا ڈی اسی این جیز کے قریب جمع ہونے والے چار کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News