(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے بائنینس کے سابق سی ای او چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز اورپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔
نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نےچانگ پنگ ژاؤکی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طورپر تقررکا خیر مقدم کیا ۔ چانگ پنگ ژاؤ نے تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون قرار دیا۔
اس ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا۔ اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
بائنینس کے بانی نے پاکستان میں تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے مسلم لیگ (ن)کے قائدنوازشریف کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔چانگ پنگ زاؤ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسٹر ژ اؤ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کررہے ہیں ۔پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے۔ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ گامزن کرے گی۔
بائنینس کے سی اوچانگ پنگ زاؤ نے شاندار میزبانی مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔